منہاج القرآن پیرمحل کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ضلع بھر کے علما کرام اور مشائخ عظام کی شرکت

0
812

پیرمحل ( نامہ نگار ) منہاج القرآن پیرمحل کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ضلع بھر کے علما کرام اور مشائخ عظام کی شرکت کی پیغام پاکستان کانفرنس مدارسِ دینیہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کے طور پر کام کرتی رہے گی پیر محمد اشفاق علی چشتی اورمنہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر نے ان خیالات کا اظہار کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا مدارس دینیہ کی اصلاحات وقت کی ضرورت تھی اور قیام پاکستان کے بعد اسکے نصاب پر توجہ بھی نہ دی گئی تھی مدارسِ دینیہ سے ان کا تشخص ہی ختم ہو رہا تھا حتی کہ ان کے فارغ التحصیل ہونے پر دی گئی اسناد اور ڈگریاں خطیب اور تدریس کے علاہ کہیں بھی تسلیم نہ کی جاتی تھی جس پر نظام المدارس نے وہ سیلیبس دیا جس سے حصول کے بعد پاکستان کا مفید شہری اور باعزت روزگار حاصل کرپائے گا یہ تشخیص نظام المدارس کے پلیٹ فارم پر قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کے عین مطابق مدارس کو عصری ضروریات اور ملکی ترقی کے عین مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نصاب کو ترتیب دیا تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والا ملکی ترقی کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا حصہ ادا کر کے روزگار پا سکے ڈاکٹرمیر محمد آصف اکبر نے حکومتی سیکورٹی اداروں کو ملک میں انارکی اور کالعدم تنظیموں کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القرآن پیر محمد اشفاق علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ شیخ الاسلام کا وجود زندگی کے ہر طبقہ کے لیے آفتاب بن کر روشنی بکھیر رہا ہے اور ہر طبقہ سے لوگ اپنے ظرف اور صلاحیت کے مطابق روشنی حاصل کر رہے ہیں نظام المدارس عظیم تحفہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ابر باراں ہے جودین اسلام کے علم کے نور کو پھیلاکر ملت اسلامیہ کی کونپلوں کو تازگی اور نمو بخش رہا ہے منہاج القرآن علما کونسل سنٹرل پنجاب ناظم علامہ خلیل احمد قادری نے سامعین تک نظام المدارس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا کہ جن علوم و فنون کی عصر حاضر میں ضرورت ہے ان کا ایک عظیم گلدستہ نظام المدارس کے نصاب میں خوشبو بن کر روح و علم کو معطر کر رہا ہے اس موقع پر ضلع بھر کی قیادت نظام المدارس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جملہ ذمہ داران صوفی محمدصفدر صدیقی معصومی گوجرہ ، علامہ محمد عمران بندیالوی سندھیلیانوالی ، پروفیسر زبیر احمد بھٹی ٹوبہ ، فیض سلطان رجانہ علامہ محمد عمر حیات مہروی اور مفتی محمد حمزہ حسین گل جامی سمیت کثیر تعداد میں علماء عظام کرام نے شریک ہوئے کانفرنس میں پروفیسر اقبال طاہر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن نے اپنے خطاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نظام المدارس کی کارکردگی کو سراہا اور مرکزی قیادت کو خوش آمدید کہا ممبر امن کمیٹی صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے منہاج القرآن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور منہاج القرآن کو روشن خیال ، دور اندیش اور دور جدید سے ہم آہنگ جماعت قرار دیا پیغام پاکستان کانفرنس کو مدارس کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت سے گردانا جا رہا ہے جس پر تحریک منہاج القرآن پیرمحل کو مبارکباد بھی دی گئی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں