حکمہ ماحولیات کی کاروائی دوبھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر بھٹہ خشت مالکان کوجرمانے

0
877

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ماحولیات کی کاروائی دوبھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر بھٹہ خشت مالکان کوجرمانے عائدکردیے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید کی ہدایت پر انجم ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور محمد عرفان خان انسپکٹر ماحولیات نے تحصیل پیرمحل میں مختلف بھٹہ جات کی چیکنگ کی زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر مختلف بھٹہ جات کو 60ہزار وپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا محمد عرفان خان انسپکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ اب ضلع بھر میں پرانی طرز پر کوئی بھٹہ خشت نہیں چلنے دیں گے صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹہ جات کو چلنے دیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں