فروغ تعلیم کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں

0
722

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
فروغ تعلیم کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،اعلیٰ معیاری تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،اور وہ قوم دنیا میں آگے نہیں بڑھ سکتی،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر مارکیٹنگ دی سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایچ آر ایڈمن ڈاکٹر محمد حسین حبیب نے دی سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پرنسپل محمد اظہار الحق،ایگزیکٹو محمد خالد حبیب،وائس پرنسپل محمد امین،کاشف غفور،ارم اشرف،رانا محمد ارشد خاں سمیت دیگر افسران اور اساتذہ بھی موجود تھے، ڈاکٹر محمد حسین حبیب نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ علاقہ میں طلبا و طالبات کو معیاری اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے دی سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں