پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون شراب فروش 2ملزمان گرفتار،60لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج

0
713

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
شراب فروش 2ملزمان گرفتار،60لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میںشراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ رجانہ وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ رجانہ چک نمبر 291گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم جہانگیر کو قابو کیا جس کے قبضہ 30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
سرکل کمالیہ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ ملزم فیاض کوقابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں