ٹوبہ پولیس کا جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن

0
891

ٹوبہ پولیس کا جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن
3اشتہاری مجرمان ،1عدالتی مفرورگرفتار،4مشکوک افراد حراست پولیس میں اور 9موٹر سائیکل قبضہ پویس میں لی گئیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ضلع ٹوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں تھانہ چٹیانہ، تھانہ رجانہ،تھانہ صدر ٹوبہ اور دیگر تھانوں کی نفری، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف علاقہ تھانہ چٹیانہ چک نمبر 401ج ب اور ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔
سرچ آپریشن کے وقت علاقہ کو مکمل کارڈن کر کے سیل کر دیا گیا نہ کسی کو اندر آنے دیا گیا اور نہ ہی باہر جانے کی اجازت دی گئی سر چ آپریشن کے دوران 110 گھروں کی سرچ کی گئی ۔دوران سرچ آپریشن3اشتہاریوں ،1عدالتی مفرور ،کو گرفتار اور 4مشکوک افراد کو حراست پولیس میں لیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 09ایسے موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے جن کے بارے ثبوت ملکیت پیش نہ کیا گیا ۔
ٹوبہ پولیس کی اس کاروائی کو عوام النا س نے سراہا اور احساس تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں