سول ڈیفنس ٹریننگ آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام جاری ہے

0
651

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی ہدایات کی روشنی میںمحکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے سول ڈیفنس ٹریننگ آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام جاری ہے۔ اس ضمن میں جٹ پیٹرولیم سروس میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔تربیتی پروگرام میںپٹرول پمپ ورکرز اور انتظامی سٹاف کو ہنگامی حالات بالخصوص وھیکلز رِی فِیْولِنگ کے دوران اچانک آگ کے حادثات کی وجوہات اور اْنکی بروقت روک تھام کے حوالے سے پیشگی حفاظتی انتظامات بارے لیکچر دئیے نیز فائر ایکسٹینگویشرز کی روزمرہ کی دیکھ بھال اور اسکے بروقت استعمال کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔پٹرول پمپ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی کاوشوں کو سراہا اور حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور پبلک مفاد میں دی گی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں