ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
691

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
5منشیات فروشوں سمیت09ملزمان گرفتار150لیٹر شراب، 80لیٹر لہن ،اسلحہ ناجائز 3پسٹل 30بور 1رپیٹر معہ کارتوس برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم ثا قب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے2ملزمان عدنا ن اور صدر صدام کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے 1پسٹل 30بور ،1رپیٹر معہ کارتوس برآمد ہوئے۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیرمحل و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم مقبول احمد کوقابو کیا جس کے قبضہ سے30 لیٹر شراب 80لیٹر لہن برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم رمضان کوقابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عامر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم زید کوقابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صد ر گوجرہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش ملزمان شہزادمسیح اورشوکت مسیح کو قابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 60لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں