ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی میاں نوید عالم اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں اور پولیس سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں

0
747

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی میاں نوید عالم اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں اور پولیس سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ،میاں افتخار عارف، شوکت علی، اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر، حسن نذیر سمیت ممبران کمیٹی اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی میاں نوید عالم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کا موقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کو تیزرفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیزرفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمن نظر آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع کے محکموں سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات ومسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور موصولہ شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلاتاخیر محکمانہ کارروائی اوررپورٹس حاصل کرکے صوبائی کمیشن کوبھی آگاہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائیدادوں پر قبضہ وتقسیم سے متعلق کیسز کو تیزی سے نمٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں۔انہوں نے بعض درخواستوں پر تارکین وطن اوران کے نمائندوں کا موقف سنتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ حل ہونے والی درخواستوں پر فریقین کی طرف سے تحریری صلح نامہ ریکارڈ میں موجود ہونا چاہیے۔سٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیزرفتاری سے حل کیا جارہا ہے اور تمام کیسز کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کی جائیدادوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اوردیگر محکموں سے متعلقہ 10درخواستیں زیر سماعت آئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں