کپاس کی گلابی سنڈی کے بے مو سمی تدارک کی حکمت عملی : تحریر مقد س یونس زراعت آفیسر پیرمحل

0
405

کپاس کی گلابی سنڈی کے بے مو سمی تدارک کی حکمت عملی : تحریر مقد س یونس زراعت آفیسر پیرمحل
کپاس کی فصل سے فی ایکڑ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کے لیے اس پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں پر سارا سال نظر رکھنی چاہیے چونکہ کپاس کی فصل کے بے شمار نقصان دہ کیڑے کسی نہ کسی حالت میں کپاس کی باقیات’ کپاس کے بعد خالی کھیتوں یا متبادل میزبان فصلوں’ سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر موجود رہتے ہیں اور آئندہ کپاس کی فصل کی آمد پر یہی کیڑے افزائش نسل کر کے ایک بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کو آئندہ فصل سے قبل کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے.کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے لیے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں.1- گلابی سنڈی سے متاثرہ ٹینڈوں کی چناء صحت مند ٹینڈوں کی چناء سے الگ کریں وگرنہ کپاس کی کوالٹی متاثر ہو گی.2- چناء مکمل ہونے پر چھوٹے اور متاثرہ ٹینڈے اچھی طرح توڑ لیے جائیں بعد ازاں ٹیبڈوں کو دھوپ میں پھیلا کر پوری طرح کھلنے کے بعد پھٹی کو الگ کر لیا جائے اور بچے ہوئے مواد کو جلادیا جائے.3- آخرء چنائی کے بعد کھیت میں بھیڑ بکریاں چرائیں تا کہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھالیں. جس سے ان میں موجود گلابی سنڈی سمیت تمام سنڈیاں تلف ہو جائیں.4- چھڑیوں کی کٹائی کا عمل 31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کر لیں تاکہ بعد میں گہرا ہل/ روٹا ویٹر چلانے سے کھیت میں موجود سنڈیاں اور پیوپے باہر آکر پرندوں کی خوراک بن جائیں.5- چھڑیاں کٹائی کے بعد کھیت کے اندر یا آس پاس ذخیرہ نہ کریں.6- چھڑیاں کٹائی کے بعد اگر ایندھن کے لیے رکھنا مقصود ہوں تو چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر دھوپ میں سیدھا اس طرح رکھیں کہ چھڑیوں کے مڈھ نیچے کی طرف ہوں تاکہ دھوپ لگنے سے باقی ماندہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈی کے پروانے نکل کر کپاس کی اگلی فصل سے پہلے ضائع ہو جائیں.7- جننگ فیکٹریوں میں موجود کپاس کا کچرا اور گلابی سنڈی کے لاروے جو کہ جڑواں بیجوں کی شکل میں ہوتے ہیں ان کی تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.8- ایندھن کے لیے رکھی گئی چھڑیوں کے ڈھیر / گٹھوں کو اپریل’ مئی کے مہینے میں الٹ پلٹ کرنا چاہیے تاکہ نیچے کچرے میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے تلف ہو جائیں.9- متبادل خوراکی پودوں مثلا بھنڈی پر گلابی سنڈی کا بروقت تدارک یقینی بنایا جائے.10- کپاس کے بیج کو تیزاب سے برااتار کر استعمال کریں تاکہ جڑواں بیجوں میں موجود گلابی سنڈی تلف ہو جائے.11- اسٹور کی گئی کپاس کے بیج کو بھی ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیوں سے بحساب 30 گولیاں فی 1000 مکعب فٹ دھونی دینی چاہیے.جس سے جڑواں بیجوں میں گلابی سنڈی کے لاروے اور پیوپے تلف ہو جائیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں