سول ڈیفنس آفیسرمرید عباس بھٹہ نے چک نمبر 305گ ب کھماناں والا روڈ پر واقع پایثرب پٹرولیم کو سربمہر کر دیا

0
725

بہ ٹیک سنگھ( )وزارت توانائی پٹرولیم کی طرف سے لائسنس منسوخ پر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر شہری دفاع عمر جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسرمرید عباس بھٹہ نے چک نمبر 305گ ب کھماناں والا روڈ پر واقع پایثرب پٹرولیم کو سربمہر کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل مینجر، کمرشل سیل، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی فیصل آباد نے مذکورہ پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کیا تھا اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر عمر جاوید سے پٹرول پمپ سر بمہر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یونٹ سیل کر کے حسب ضابطہ رپورٹ متعلقہ احکام کو بھجوادی گئی ہے۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے وارننگ جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایسے غیر قانونی فعل سے باز رہیں چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی بصورت دیگر انکے خلاف قانونی دائرہ کار تنگ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں