ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

0
744

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ڈی ڈی او فنانس جواد احمد سمیت ڈی سی آفس افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نیریٹائرڈ ملازمین کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ڈی سی آفس میں سروس کے دوران گزارے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریٹائرڈ ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔تقریب کے آخر میں ملازمین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں