ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے مساجد کا اجلاس

0
670

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے مساجد کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ، ایکسین بلڈنگ ، تمام مکاتب فکر کے علمائ موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں نئی تعمیر ہونے والی مساجد کے بارے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کیقیام میں تمام علمائ کا کلیدی کردار ہے آپس میں بھائی چارہ کی فضا ہمارے دشمنوں کی شکست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں۔ مساجد کی تعمیر میں تمام سہولیات اور پائیداری کا خیال رکھا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں