بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے والدین پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں

0
932

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )پارلیمارنی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کا مشن ہے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے والدین پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں،علمائ کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں۔ہمیں اپنی نئی نسل کو صحت مند اور توانا معاشرہ دینا ہے۔ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور ہم ملکر کر اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمرجاوید ، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری اشفاق ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت ایم ایس ڈاکٹرشہاب عالم و دیگر سینئر ڈاکٹر ، میڈیکل آفیسرز، پولیو ورکرز بھی شریک تھیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔قومی انسداد پولیو مہم میں والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ صحت مند زندگی آ پ کے بچوں کا حق ہے اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے مہم کے دوران ضرور پلوائیں ہم نے ملکر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کا آغاز ایک نئے عزم کے ساتھ کیا جا رہاہے۔پولیو فری معاشرہ ہمارا ویڑن ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیو کے حوالہ سے اس بار موثر حکمت عملی کے تحت آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع کے سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خود پولیو مہم کی مانیٹرنگ کروں گا اور باقاعدگی سے جاری مہم کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم17دسمبر تک جاری رہے گی ، اس دوران ضلع کی 82یونین کونسلز میں203ایریا انچارج ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ پانچ سال تک کی عمر کے3 لاکھ87 ہزار سے زائدبچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر1313ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں