پولیس حراست میں فائرنگ سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ اضافی نفری تعینات کے بعد

0
941

پیرمحل ( نامہ نگار )پولیس حراست میں فائرنگ سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پیرمحل میں عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیل کے مطابق سول عدالت نوید الزمان پیرمحل میں پیشی کے وقت ملزمان نعمان احسان نے اندھادھند فائرنگ کرکے پیشی پر آئے ملزم محمد رزاق کو قتل کرڈالا اور اپنی گرفتار ی پولیس کو دے دی پولیس نے مقتول محمد رزاق کی بیوہ شمیم بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34/7ATAت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے واقعہ کے بعدپیرمحل: عدالتوں کے داخلی راستوں پر بیریئر لگا کر اضافی نفری تعینات کردی گئی ڈی ایس پی فضل عباس نے عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا عدالتوں میں داخل ہونے والوں کی جامع تلاشی شروع کردی گئی جبکہ وکلا ء نے واقعہ پر ہڑتال کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو سخت مشکلات پیش آئی گذشتہ روز احاطہ عدالت میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم قتل ہوا تھا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں