تھانہ رجانہ ۔ اندھا قتل ٹر یس آئوٹ ، رشتہ کے تنازعہ پر خالوکو قتل کرنے والاقاتل گرفتار

0
780

تھانہ رجانہ ۔ اندھا قتل ٹر یس آئوٹ ، رشتہ کے تنازعہ پر خالوکو قتل کرنے والاقاتل گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مدینہ ہوٹل نزد شاداب پٹر ول پمپ ٹوبہ رجانہ روڈ علاقہ تھانہ رجانہ میں تندور کے پاس نوجوان کی خون میں لت پت نعش پڑی ہے۔ اس اطلاع پرڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ اوتھا نہ رجانہ و ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جس سے اردگرد کے لوگوں سے معلوم ہواکہ یہ لاش اصغر عر ف ملنگی ولد چراغ دین قوم شیخ سکنہ چک نمبر 351گ ب کی ہے۔
جس پرفوری طور پر مقدمہ نمبر921/21 بجرم 302ت پ تھانہ رجانہ میںدرج کیا گیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد سلیم معہ شبیر حسین ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر ملزم عثمان ولد محمد رفیق قوم شیخ سکنہ چک نمبر 351گ ب بعمر 28/29سال کو گرفتار کر لیا۔
دوران انٹیروگیشن ملزم نے انکشاف کیاکہ مقتول اصغر عر ف ملنگی رشتہ میں ملزم کا خالو ہے ملزم کی ایک ہی بہن ہے جس کی شادی ملزم کی مر ضی کی بغیر مقتول اصغر عر ف ملنگی نے اپنے بھانجے سادات سکنہ خو شاب سے کر دی تھی عر صہ 5/6سال قبل اس وجہ سے اکثر دونوں میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔جس رنجش کی بناء پر ملزم عثمان نے المدینہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ پر کام کرتے ہوئے مقتول اصغر عر ف ملنگی کو فائر مار کر قتل کر دیا ۔ ملزم کے خلاف مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں