ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی میں منعقد ہوا

0
978

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن،صدر بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول ایڈووکیٹ ،ضلعی امن کمیٹی کے ارکان عارف جانباز قاضی ،مولانا برق التوحیدی ، مولانا سعداللہ لدھیانوی ، حافظ عبدالحئی ، صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی ، حافظ شمس الزماں قادری ، میاں منظور احمد ناز ، مولانا شیخین توحیدی ، ممتاز حسین گوندل ، مفتی عبدالمعید اسد ،حافظ حفیظ الرحمن ، سید ثقلین حیدر کاظمی ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی سمیت مسحی برداری کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں کرسمس کی تقریبات کیانتظامات کا جائزہ اور کمیٹی ممبران سے مشاورت کی گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ضلع میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیرو کاراحترام کو فروغ دیکر معاشرے میں امن،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر یں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کی ترقی میں مسیحی برادری کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا دیگر مذاہب کے لوگوں کا ہے ،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے لئے چرچز کے اردگرد خصوصی صفائی کے احکامات جاری کئیگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کرسمس کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کرسمس بازار فنکشنل کئے جارہے ہیں اوضلع کے تمام چرچزکو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب متحد ہیں اور معاشرے میں امن،رواداری اور محبت کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن نے کہا کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ماضی کی طرح اس بار بھی ممبران امن کمیٹی کے تعاون سے امن کی فضا برقرار رکھی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام چرچز کی سیکورٹی کے لئے چاک و چوبند پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائینگی۔ اجلاس میں آنجہانی پرانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل پر امن کمیٹی کے ممبران نے اظہار تعزیت کیا اور اس گھناونے سانحہ کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔علماء اکرام نے کہا کہ ایسے واقعات اسلام کے منافی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں