انسداد سموگ کے حوالہ سے ضلع بھر میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

0
953

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر انسداد سموگ کے حوالہ سے ضلع بھر میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے بھٹوں اور انڈسٹریز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائیگاجبکہ دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا ر ٹی کی مشترکہ ٹیمیں نے کاروائی کرتے ہوئے دھواں دینے والی15گاڑیوں کو چالان اور 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں ضلع بھر میں انسداد سموگ کاروائیاں کی جارہی ہیں اس سلسلہ تحصیل ٹوبہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو 50ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم بدستور جاری ہے جو صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت دھواں پیدا کررہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجم رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی وجہ سے کوئی انڈسٹری ، صنعتی یونٹس یا بھٹہ خشت کو بند کرنے کے احکامات جاری نہیں ہوئے اور تمام بھٹہ جات حکومت پنجاب کے قوانین و ضوابط اور زیگ زیگ پالیسی کو اپناتے ہوئے باقاعدگی سے چلتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں