ڈی ایس پی فضل عباس سول کپڑوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے لیے پہنچ گئے

0
893

پیر محل ( نامہ نگار ) سول کورٹ پیرمحل میں دہشت گردی کا واقعہ ڈی ایس پی فضل عباس سول کپڑوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے لیے پہنچ گئے تفصیل کے مطابق سول کورٹ پیرمحل میں گذشتہ روز دہشت گردی کے واقعہ میںزیر حراست ملزم کی دومسلح افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ کے بعد پیرمحل کی کورٹس میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے کورٹ کے اندر اور باہر بیرئر لگاکر بذریعہ لیڈ ی پولیس ہر آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کے بعد عدالت کے اندر جانے کی رسائی دی جارہی ہے ڈی ایس پی فضل عباس نے سول کپڑوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے لیے پہنچ گئے عام بیریئر سے گذرکر ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کو چیک کیا اور ملازمین کو کسی بھی شخص مرد خواتین کو عدالت کے اندر بغیر چیکنگ داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی اس موقع پر ڈی ایس پی فضل عباس کا کہنا ہے کہ پیرمحل کی کورٹس میں آنے جانے والے سائلین وکلاء اور عدالتی عملہ وجج صاحبان کو آرپی او فیصل آباد ،ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر فول پروف سیکورٹی فراہم کررہے ہیں کسی قسم کی کوتاہی غفلت پر سخت کاروائی ہوگی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں