شہر و گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
838

پیرمحل(نامہ نگار)چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت مونجی اور ٹیوب ویل سامان ریڑھا چوری کرکے لے گئے چک نمبر680/21گ ب کے رہائشی اخلاق الحسن ولد حبیب اللہ نے لنک روڈ 679/20گ ب پر اجناس کی خرید وفروخت کی آڑھت بنارکھی ہے نامعلوم مونجی 13تھیلے وزن ساڑھے 19من مالیت58ہزا ر 500روپے ایک عدد ریڑھا بیل والا مالیت 25ہزارروپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے چک نمبر673گ ب میں محمد اشفاق خاں کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور ٹیوب ویل موٹر ، کھاد دیگر سامان مالیت 80ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار)دوشراب فروش گرفتارشراب برآمد مقدمات درج محمد وسیم اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر671گ ب سے محمد زاہد کو گرفتار کرکے شراب پانچ لٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت سبزی منڈی بائی پاس کے قریب محمد اریب کو گرفتار کرکے چار لیٹر شراب برآمد کرکے شراب ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار)بھکاری ایکٹ کی خلاف ورزی گداگر گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد وسیم اے ایس آئی نے غوثیہ چوک میں عادل ولد اللہ دتہ کو بھکاری ایکٹ کی خلاف ورز ی کرتے ہوئے بھیک مانگنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 9/10ویگرینسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار) واپڈاکی مین تار سے بجلی چوری کرنے پر صارف کے خلاف مقدمہ درج ایس ڈی او محمد عامر شہزاد نے ہمراہ واپڈ اٹیم چک نمبر752گ ب میں صارف محمد سارنگ ولد باقر کو واپڈا کی مین ٹرمینل میں ڈائریکٹ تارلگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 462Jت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار) غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے ٹرالر، ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے پرپانچ مقدمات درج تفصیل کے مطابق محمد عمران ٹریفک وارڈن نے ٹرالر ڈرائیور محمد خالد کو ، اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد عمران کو اور دوسرے ٹرالر ڈرائیور عبیداللہ ولد بشیر احمد کو ٹرالر ز اور ٹریکٹر ٹرالی سمیت پکڑ کر تھانہ پیرمحل میں زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمات درج کروادیے محمد آصف اے ایس آئی ٹریفک پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد نوید ولد محمد بوٹا اور ٹریکٹر ٹرالی بلانمبری ڈرائیور عابد حسین کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر پکڑ کر تھانہ پیرمحل میں زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمات درج کروادیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں