جعلی رسیدیں بناکرکروڑوں روپے کی کرپشن کرنے پر ٹیکس کلر ک عبدالجبار پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے برخاست

0
689

پیرمحل ( نامہ نگار )بوگس تقرری ،نقشہ فیس کی وصولی جعلی رسیدیں بناکرکروڑوں روپے کی کرپشن کرنے پر ٹیکس کلر ک عبدالجبار پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے برخاست تفصیل کے مطابق حافظ عابد حسین کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو دی گئی درخواست پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے احکامات پر میونسپل کمیٹی پیرمحل میں بوگس تقرریوں اور نقشہ فیس وصولی میں کروڑوں روپے کے غبن کرنے پر چیف آفیسر ابتسام الحق نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ٹیکس کلرک عبدالجبار کو نوکری سے برخاست کردیا برخاستگی آرڈر میں چیف آفیسر نے تحریر کیا کہ بحوالہ انکوائر رپورٹ نمبر493/MCPکے تحت عبدالجبار ٹیکس کلرک کو جعلی رسید بک نمبر250استعمال کرتے ہوئے ادارہ کو ناقابل تلافی مالی نقصان پہنچانے پر پیڈا ایکٹ کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جس کے جواب میں ٹیکس کلرک عبدالجبار نے چیف آفیسر کے روبروپیش ہوکر جعلی رسید بک نمبر250استعمال کرنے کا اقرار کیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر نے پیڈا ایکٹ 2006کی شق 13(5ii)کے تحت کاروائی کرتے ہوئے عبدالجبار ٹیکس کلرک کو سروس سے برخاست کردیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں