کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخون پر کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متواتر کوشاں ہے

0
1019

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی عمر جاوید نے کہا ہے کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخون پر کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متواتر کوشاں ہے۔ کاشتکاروں اور کسانوں کو گندم اور دیگر فصلوں کے لئے مارکیٹ میں کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخون پر فروخت یقینی بنایا جارہا ہے۔ کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ گندم کی کاشت کے وقت مصنوعی قلت ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے کھاد ڈیلروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سر زمین زراعت کے اعتبار سے انتہائی رخیز ہے جہاں پر گندم کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے ۔ گندم کی کاشت کے دوران یوریا کھادکا بھی استعمال لازمی ہوتاہے تاکہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے حوالہ سے یوریا کھاد کا استعمال چونکہ بہت زیادہ ہوتا ہے ، یوریا کی کھپت کو مد نظر ہوئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یوریا کھاد کا سٹاک اور فراہمی کی صورتحال تسلی بخش ہے ،ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کھادکی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے تمام متعلقہ امورکی موثر نگرانی کی جارہی ہے۔پنجا ب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں