کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک

0
850

بہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کسانوں اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد حکومتی ریٹ پر فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل پیر محل کا اچانک وزٹ کیا۔جہاں انہوں کھاد گوداموں پر کسانوں کو حکومتی ریٹ پر یویا کھاد کی فراہمی کو چیک کیا اور زمینداروں ، کسانوں سے کھاد کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ، پی اے ٹو ڈی سی بابر بشیر سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں کھاد کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر یوریا کھاد کی طلب ورسد کو مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں اور کاشتکاروں میں گورنمنٹ کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں