کورونا ویکسی نیشن مہم”ریچ ایوری ڈور فیز ون”میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ صحت کے افسران اور ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

0
435

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کورونا ویکسی نیشن مہم”ریچ ایوری ڈور فیز ون”میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ صحت کے افسران اور ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،پرسنل سٹاف ٹو ڈی سی بابر بشیر سمیت ضلع بھر کے ہیلتھ افسران اور ورکرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم”ریچ ایوری ڈور ” پروگرام کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے تسلسل سے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔عوام کو ان کی دہلیز پرکورونا ویکسی نیشن فراہم کرنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ پروگرام کے پلان کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے کورونا ویکسی نیشن مہم”ریچ ایوری ڈور پروگرام کے دوران کئے گئے اقدامات سے ضلع بھر کے ویکسی نیشن میںواضح بہتری آئی ہے۔پروگرام کے فیز ٹو بھی بھرپورانداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں تمام تر صلاحتیںاور توانیاں بروئے کارلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فیز ٹو کے لئے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین ریچ ایوری ڈور (RED) حکومت کی فرنٹ لائن مہم ہے ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف پوری محنت اور توجہ سے اس مہم میں ویکسی نیشن کے ٹارگٹس کو پور ا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ کورونا ویکسی نیشن کیلئے گھروں کے افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین یقینی بنائیں اورہر ممکن کوشش کی جائے کہ گھر کا کوئی فرد رہ نہ جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرزمتعلقہ تحصیلوں میں ویکسی نیشن کی مکمل نگرانی کریں جبکہ دور دراز کے علاقوں میں بھر پورانداز میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مساجد میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اعلانات کروائے جائیں۔ اس ضمن میںانتظامی افسران فیلڈ میں ویکسی نیشن ٹیموں کی حاضری کو چیک کریں تاکہ سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں