سکیورٹی انتظامات بسلسلہ نیو ائیر نائٹ 2022ئ

0
604
New year's eve countdown to 2022 with fireworks and blinking lights

سکیورٹی انتظامات بسلسلہ نیو ائیر نائٹ 2022ئ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پر نیو ائیر نائٹ2022 ء کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں28پروگرام نیو ائیر نائٹ پر اور53پروگرام یکم جنوری کو نیو ائیر کی مناسبت سے منعقد ہونگے۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع ہذا میں5ڈی ایس پیز،09انسپکٹرز،38سب انسپکٹرز،48اے ایس آئی،445کنسٹیبلان،26لیڈی کنسیبلان،اور50ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت کل626سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اس موقع پر ایلیٹ اور QRFکی ٹیمز بھی شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر مسلسل گشت کریں گی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ20اہم مقامات پر سپیشل ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی اور تمام اہم چوراہوں و پوائنٹس پر سپیشل پکٹس ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے22موٹر سائیکل سکواڈ ٹیمیں اور 35موبائل پٹرولنگ ٹیمیں ضلع بھر میں گشت کناں رہیں گی۔
نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب نوشوں،ہوائی فائرنگ کرنے والوں،آتش بازی،ہلڑ بازی اور لائوڈ سپیکر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔مزید چرچ ہائے و اقلیتی عبادت گاہوںاوررہائش گاہوں کے ارد گرد گشت کو مزید موثر بنایا گیا ہے اس کے علاوہ بس و ٹیکسی سٹینڈوں،ریلوے اسٹیشن اور موٹر سائیکل رکشہ سٹینڈ کی نگرانی کی جائے گی اور مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔شر پسند عناصر کی تلاش اور سرکوبی کے لیے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سرچ آپریشنز بھی کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں