وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہدایات کے مطابق ریونیو سروسز کی فراہمی جاری

0
635

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہدایات کے مطابق ریونیو سروسز کی فراہمی جاری ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز سے عوام کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بڑھا رہا ہے ۔ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے عام روٹین میں بھی عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ہے جس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ شہریوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدنبیل ریاض سندھو نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز عوام کی فوری دادرسی میں معاون ثابت ہورہی ہیں’پنجاب حکومت کے اس اقدام سے عام آدمی کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں اور عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل کمالیہ، تحصیل گوجرہ اور تحصیل پیرمحل میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں