دستور آئین پاکستان ، تمام قوانین اور نظام مملکت کو شریعت محمدیہ کے مطابق بنایاجائے

0
782

پیرمحل( نامہ نگار ) دستور آئین پاکستان ، تمام قوانین اور نظام مملکت کو شریعت محمدیہ کے مطابق بنایاجائے اندرون و بیرون ملک دشمن اور ان کے ایجنٹوں کی ملک کے اندر مداخلت ختم کی جائے ہم خیال اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامی بلاک بنایاجائے ان خیالات کا اظہار مقبول خان امیر تحریک لبیک سندھلیانوالی نے پیر سید حبیب حیدر ہاشمی کی سرپرستی میں منعقد اجلاس میں کیا انہوںنے کہا تحریک لبیک کے منشور اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق میڈیا تک رسائی ضروری ہے جس سے تحریک لبیک کا موقف گلی محلوں میں عام کرکے علامہ خادم حسین رضوی کا پیغام کا گھر گھر تک پہنچایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ تحریک لبیک ہی انکے مسائل کو حل کرسکتی ہے اسکے لیئے ذرائع ابلاغ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تحریک لبیک کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بیدار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر تحریک لبیک کے مشن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں تحریکی ذمہ داران ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنامثبت کردار کرکے انکو ناکام بنائیں اس موقع پر مہر مقصود عامر نوہانہ سیال سیکرٹری نشرواشاعت بھی موجود تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں