محکمہ زراعت کی لاپرواہی زمیندار کسان کارڈ سے محروم کئی ماہ سے زراعت دفتر کے چکر لگوانے پرمجبور

0
669

پیرمحل( نامہ نگار )محکمہ زراعت کی لاپرواہی زمیندار کسان کارڈ سے محروم کئی ماہ سے زراعت دفتر کے چکر لگوانے پرمجبور فی الفور کسان کارڈ مہیاجائے کسانوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے کسانوں کو گندم کپاس اور دیگر زرعی اجناس پر سب سٹڈی کے لیے کسان کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے زمینداروں کے کوائف لے کر انہیں کئی ماہ سے کسان کارڈ کے حصول کے لیے کسان کئی ماہ سے زراعت آفس کے چکر لگانے پر مجبور آئے روز کے حیلے بہانوں سے کسان تنگ آ گئے متاثرہ زمینداروں کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت ہمیں کسان کارڈ مہیانہیں کررہی ہے سب سٹڈی کب ملے گی اس کا کچھ معلوم نہیں کسانوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلی افسران سے فی الفور زمینداروں کو کسان کارڈ مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں