ڈی سی آفس کمپلیکس میں دوسرے دن کی عوامی ریونیو خدمت کچہری

0
847

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں دوسرے دن کی عوامی ریونیو خدمت کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ریونیو سروسز کی فراہمی جاری ہے جس سے عوامی مسائل کے حل پر اعتماد بڑھا رہا ہے ۔ اس موقع پر سائلین کی طرف سے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرائ، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء بارے شکایات و مسائل سے آگاہ کیا گیا سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر نمٹادیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ہرماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اورتحصیل سطح پر کچہریاں لگا کر لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر، تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، قانونگو،پٹواریوں سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کے فرد ملکیت اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بت چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں