پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
828

پیرمحل ( نامہ نگار )زرعی رقبہ سے ہزاروں روپے مالیت کاپیٹر انجن چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر681/22گ ب کے رہائشی محمد آصف کے زرعی رقبہ میں موجود ٹیوب ویل کے کمرہ سے پیٹر انجن مالیت 61ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )نامعلوم چورجنازہ پڑھنے آئے شخص کاموبائل فون چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق نامعلوم چور عمر سلطان نائب تحصیلدار کی جیب سے جنازہ پڑھتے ہوئے موبائل فون پرومیس آئی فون مالیت دولاکھ 20 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )شادی شدہ خاتون حرام کاری کی نیت سے اغوا مقدمہ درج موضع کوہل کی رہائشی ثمینہ بی بی شادی شدہ خاتون کو عدنان ولد محمد سلیم نے حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 496-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج موضع واہگی کی رہائشی خاتون نجمہ بی بی کے گھر میں فضل کریم ولد نواز وغیرہ پانچ کس مسلح چھری کلہاڑی آتشیں اسلحہ داخل ہوکر خاتون کو تشدد کانشانہ بنایا خاتون کو ہراساں کیا متاثرہ خاتون کے خاوند محمد جاوید کی مدعیت میں زیر دفعہ 354/337A2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں