فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شٹر ڈائون ہڑتال کر دی ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

0
698

پیرمحل ( نامہ نگار ) فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شٹر ڈائون ہڑتال کر دی ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ہڑتال کے باعث کسانوں کو کھاد کے حصول میں مشکلات کھاد نہ ملنے سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا کھاد ڈیلرز ایسوسی نے انتظامیہ کے سامنے دس مطالبات پیش کر دیئے ،ڈیلر کھاد کی آمد اطلاع محکمہ کو دے گا ، ڈیلر اپنے کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھاد دے سکتاہے ، محکمہ صرف ہماری نگرانی کرے گا ،محکمے کے بندے ہمارے سیل پوائنٹ پر آکر نہیں بیٹھیں گے ، لائن میںکھڑے رکشہ ریڑھی یا دیہاڑی دار کو کھاد نہیں دی جائے گی ،محکمہ بلاوجہ ہمارے کاروبار میں مداخلت نہیں کرے گا ، کھاد کا کاروبار کرنے والے عزت دار اور معزز لوگ ہے ان کو مافیا نہ کہا جائے ،ٹھوس ثبوت یا اوورچارچز کی پکی پرچی کے بغیر ڈیلر کوجرمانہ یا ایف آئی آر نہ کی جائے ،کوئی پرائیویٹ بندہ یا محکمہ ڈیلر کو ہراساں نہ کرے ،ڈیلر صرف اپنی تحصیل کے کسانوں کو کھاد دینے کاپابندہوگا اور دوسری تحصیل کے کسانوں کو کھاد نہ ملے گی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تب تک شٹر ڈائون ہڑتال جاری رہے گی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں