پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
964

پیرمحل ( نامہ نگار )جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل سوارمحمد عرفان کو جوڑیاں سڑکاں بھسی روڈ پر روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) دومنشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق رفاقت علی اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر671گ ب بھسی روڈ پر منشیات فروش ندیم اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس دوکلو 340گرام جبکہ محمد وسیم اے ایس آئی نے چک نمبر680گ ب میں محمد شبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات دوکلو 361گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cمنشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )بجلی چوروںکے خلاف کریک ڈائون جاری تین بجلی چورپکڑے گئے مقدمات درج علی عمران ایس ڈی او واپڈا نے ہم واپڈا ٹیم چک نمبر749گ ب میں محمد سرفراز ولد حسین بخش ،محمد بنیامین ایس ڈی او نے چک نمبر754گ ب میں عمر دراز ولد عبدالرحمن کو ، علی عدنان ایس ڈی او واپڈا نے موضع نواب بھوتی میں طالب حسین کو محکمہ واپڈا کی تار پنکچر کرکے ڈائریکٹر تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروادیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں