ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرید عباس بھٹہ نے گوجرہ پینسرہ روڈ پر واقع پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے حاجی محمد اسلم فِلِنگ اسٹیشن کو سربمہر کر دیا

0
682

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزارت توانائی پٹرولیم کی طرف سے لائسنس منسوخ پر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر شہری دفاع عمر جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرید عباس بھٹہ نے گوجرہ پینسرہ روڈ پر واقع پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے حاجی محمد اسلم فِلِنگ اسٹیشن کو سربمہر کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل مینجر، کمرشل سیل، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی فیصل آباد نے مذکورہ پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کیا تھا اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر عمر جاوید سے پٹرول پمپ سر بمہر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یونٹ سیل کر کے حسب ضابطہ رپورٹ متعلقہ احکام کو بھجوادی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں