فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی شٹر ڈان ہڑتال کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ شورکوٹ پھلورکے کھاد ڈیلروںنے ہڑتال کردی

0
680

پیرمحل ( نامہ نگا ر) فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی شٹر ڈان ہڑتال کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ شورکوٹ پھلورکے کھاد ڈیلروںنے ہڑتال کردی کھاد ڈیلروں کا دکانیں بند کرکے دھرنا مطالبات کی منظور ی تک دکانیں بندرکھیں گے تفصیل کے مطابق کھاد ڈیلروںنے انتظامیہ کی طر ف سے کھاد ڈیلروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اورجرمانوں اور کاروائیوں سے تنگ آکر شٹرڈائون ہڑتال کرکے غلہ منڈی پیرمحل میں دھرنا دے دیا ہڑتال کے باعث کھاد نہ ملنے سے کسانوں کو شدید مشکلات پیش آنے لگی ہڑتال دھرنا کے دوسرے دن ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ شورکوٹ پھلورکے کھاد ڈیلروںنے بھی ہڑتال کردی فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں میاں اکمل حمید، ملک احمد ،فرحان شبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ زراعت ، اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کی طرف سے ڈیلروں کیخلاف مقدمات اور بھاری جرمانوں کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال کی ہوئی کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ، سندھیلیانوالی، اروتی سمیت ضلع بھر کی تمام دکانیں بند ہیں ہم کھادفروخت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن محکمہ زراعت کے افسران اور ضلعی انتظامیہ ڈیلروں کو تنگ کر رہی ہے ہمارے اوپر بلاوجہ مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور جرمانے کیے جا رہے ہیں ہیں اگر اسی طرح کے حالات رہے تو ہم کھاد فروخت نہیں کریں گے،ہم نے کمپنیوں کو کہہ دیا ہے کہ ہماری سپلائی بند کر دی جائے آئندہ ہم سرکاری مشینری کے زیر نگرانی کھاد فروخت نہیں کر سکتے ،ہم صرف اپنی تحصیل کے کسانوں کو کھاد دینے کے پابندہیں دوسری تحصیل کے کسانوں کو کھاد نہ ملے گی اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تب تک شٹر ڈائون ہڑتال جاری رہے گی، ہڑتال کے باعث کسانوں کو کھاد کے حصول میں مشکلات پیدا ہورہی ہے کھاد نہ ملنے سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں