پیرمحل شہر اور گرونواح مین ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
691

پیرمحل ( نامہ نگار ) گیس ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کاشف مشتاق اے ایس آئی نے دوران چیکنگ چک نمبر704گ ب میں گیس ڈیلر عابد حسین کو اپنی دکان پر بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرنے پررنگے ہاتھوں پکڑکر گیس ری فلنگ سامان قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 285/286ت ت کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈائریکٹ تار لگاکر واپڈا کی بجلی کی چوری کرنے پر صارف کے خلاف مقدمہ درج ایس ڈی اور عمران اسحاق نے ہمراہ واپڈا ٹیم چک نمبر733گ ب میں چھاپہ مارکر عبدالعزیز ولد نصیر احمد کو محکمہ واپڈا کی تار سے ڈائریکٹ تا رلگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ صدر پیرمحل میں زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نقدی موبائل فون چھین لیا تفصیل کے مطابق چک نمبر669گ ب کے رہائشی اخلاق احمد کو تین مسلح ڈاکوئوںنے یرغمال بناکر سی ڈی موٹرسائیکل نقدی 21ہزار روپے موبائل فون مالیتی60ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 392ت پ کے تحت نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی تین وارداتیں جانور ، موٹرسائیکل اور پیٹر انجن چوری مقدمات درج تفصیل کے مطابق سی پلاٹ کمے شاہ کے رہائشی محمد نزاکت علی کے احاطہ مویشیاں سے دوجانور بکرا بکری مالیت 90ہزار روپے نامعلوم مویشی چور چور ی کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 380ت پ مقدمہ درج کرلیا اپر کالونی پیرمحل کے رہائشی افتخا راحمدکے گھر سے موٹرسائیکل مالیت 63 ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر686 گ ب کے رہائشی شاہد اقبال کے زرعی رقبہ سے پیٹر انجن مالیت 80ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں