گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ

0
792

ز
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے گوجرہ میں اسامہ حمزہ کے والد سابقہ ایم این اے و سینیٹر ایم حمزہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے علاقائی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رجانہ تشریف لائے اور سر ور فاو نڈیشن کے زیر انتظا م بنا ئے گئے رجا نہ فا ونڈیشن ہسپتا ل کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے مریضوں کی عیاد ت کی اور فاؤنڈیشن ھسپتال کے انتظامات کو چیک کیا۔
اس کے بعد گورنر پنجاب رجانہ کےمعروف سیاسی رہنماء چئیر مین شبیر ننھا کے گھر تشریف لائے جہاں انہوں نے شبیر ننھا کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوا نی کی۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر،چوہدر ی رمضان پرویز اور تحریک انصاف کے علاقائی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
آخر میں گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور رہائش گاہ عمرسلطان مسجد بلاک پیر محل تشریف لائے جہاں انہوں نے سابقہ ضلعی نائب ناظم چوھدری سلطان کی وفات گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بیٹے عمر سلطان کے ہمراہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جہاں پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید ، سابق اولمپیئن و پی ٹی آئی رھنما رانا شفیق و دیگران نے ان کا استقبال کیا
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت سارے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں،صحت کارڈ،نوجوان قرضہ سکیم،اور احساس پرو گرام پیش پیش ہیں انشاء اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جلد ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔
گورنر پنجاب کی آمد پر ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی نگرانی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں