پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
406

پیرمحل ( نامہ نگار ) غیر قانونی گیس ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج غلام رسول اے ایس آئی نے دوران چیکنگ سندھلیانوالی میں گیس ڈیلر برکت علی کو بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈر میں غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرکے سامان ری فلنگ قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج غلام رسول اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر762گ ب میں مسلح شخص امتیاز حامد کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور کی نمائش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پسٹل 30مع گولیاں برآمد کرکے ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل شوروم، اورمیڈیکل سٹور پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر شوروم مالک، میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقدمات درج غلام شبیر ایس ایچ او تھانہ صدر نے دوران چیکنگ تھانہ موڑ پیرمحل پر واقع موٹرسائیکل شوروم طارق ہنڈا سروس پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے اور سیکورٹی گارڈ کی عدم دستیابی پر شوروم مالک مسعود طارق کے خلاف جبکہ آصف ولد مانک کے عارف میڈیکل سٹور مالک کے خلاف زیر دفعہ 14دی پنجاب سیکورٹی لزایبل ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں