پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
789

پیرمحل ( نامہ نگار ) خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر778گ ب کے رہائشی عابد حسین کی بیوی اقراء بی بی کو مسمیان حسنین ، خلیل ،شاہ نواز تین کس نے حرام کاری کے لیے اغواکرکے ویران مکان میں رکھ کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون موقع پاکرملزمان کے چنگل سے فرارہوکر اپنے گھر آگئی تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 496Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ٹرک ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق دوران چیکنگ زاہد حسین ٹریفک وارڈن نے محمد عدنان ٹرک ڈرائیور کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے ٹرک کو چلاتے ہوئے عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کرکے تھانہ پیرمحل میں زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) اوور لوڈ ٹرالی سے روڈ بلاک کرنے پر ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج غلام مجدد اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد رمضان ولد محمد ریاض کو ٹریکٹر ٹرالی کو اوورلوڈنگ کرکے سڑک کوبلاک کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد رمضان کے خلاف زیر دفعہ 291ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج کاشف مشتاق اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر755گ ب میں چھاپہ مارکر شراب فروش محمد فیاض ولد منورحسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب 30لٹر برآمد کرکے شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) زمین سے مٹی چوری کرنے اور فصل کا نقصان کرنے پر مقدمہ درج موضع رام پور کے رہائشی حافظ عبدالشکور کے زرعی رقبہ سے محمد افضل نے بغیر رضامندی اور بغیر معاوضہ اداکیے کاشتہ فصل سے مٹی مالیت دولاکھ روپے چوری کرلی تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 379/427ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں