ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بلدیہ کا عملہ ہمہ وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں سرگرم

0
689

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بلدیہ کا عملہ ہمہ وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں سرگرم ہے ۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کی مختلف علاقوں میں سیوریج لاینز کی بندش کی شکایات کے ازالہ کے لئے رات کے وقت سیوریج لاینز کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کے حوالہ سے روزانہ کی بنیادوں پرباقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔صفائی عملہ کی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مزید موثر اور فعال بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل کمالیہ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایاجارہا ہے۔ شہر بھر میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ سڑکوں ، گلیوں اور چوکوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں