اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

0
605

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا ان ڈور ، آئوٹ ڈور وارڈ سمیت مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے کہا کہ تحصیل کے تمام مراکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر ہارون مجید اور عملہ کو ہدایت کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر نہ رکھی جائے میڈیکل آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ بھی کیاگیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں