ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے انٹر نیشنل کبڈی کے کھلاڑی کی رہائش گاہ افسوس کے لیے پہنچ گئے

0
870

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے انٹر نیشنل کبڈی کے کھلاڑی محمد شکیل کی رہائش گاہ چک نمبر 320ج ب میں افسوس کے لیے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے والدین سے تعزیت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دلی طور پر دکھ ہے، لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے جس کا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔ انٹر نیشنل کبڈی کے کھلاڑی محمد شکیل جٹ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موت نہ صرف دنیائے کبڈی کے لئے افسوس ناک د ن ہے بلکہ ناگہانی موت ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں