گورنمنٹ کے مقرر کردہ کھاد فراہمی ڈپو پر من پسند اور با اثر افراد کو رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر بلیک میں کھاد فراہم کی جا رہی ہے کمالیہ میں کھاد بحران پیدا کرنے والے عناصر بے نقاب ہو گئے سید موسی روڈ پر رات کی تاریکی میں بااثر زمینداروں کو بلیک میں کھاد فروخت کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی جس مدیکھا جا سکتا ہے کہ کھاد فراہمی سینٹر سے کس طرح لوڈر رکشے بھر بھر کر نکالے جا رہے ہیں جو مبینہ طور پر بلیک میں فرو خت کیے گئے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں کسان کئ کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر بمشکل فی کسان 2 بوری حاصل کرنے کے لیے سارادن خوار ہوتے ہیں کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بے قاعدگی اور غیرقانونی عمل کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کاراوئی کرتے ہوئے کسانوں کو جلد از جلد کھاد فراہم کی جائے تاکہ فصلوں کو تباہ حالی سے بچایا جاسکے