ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

0
1246

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری10جواریوں سمیت16ملزمان گرفتار27لیٹر شراب،اسلحہ ناجائز 3پسٹل 30بور،1رائفل244بور 1رپیٹر معہ کارتوس اور جواء کی رقم برآمدمقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

سرکل کمالیہ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیرمحل و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم افضل کوقابو کیا جس کے قبضہ سے27 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے3 ملزمان امجد،ےٰسین اور اسلام کوقابو کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز2 پسٹل30بور، 1رپیٹر 12 بور معہ کارتوس برآمد ہوئے۔
سرکل ٹوبہ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم سمیر کو قابو کیاجن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رائفل244بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔

سرکل گوجرہ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10کس ملزمان مجاہد،ارسلان،کاوش،ناصر،مبارک وغیرہ کو سنوکر پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم4860روپے برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں