تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ہلاک ڈرائیور فرار

0
926

پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ہلاک ڈرائیور فرارتفصیل کے مطابق چک نمبر683/24گ ب کا رہائشی شبیر احمد ولد غلام محمد قوم آرائیں موٹرسائیکل نمبر7093-TSCسی ڈی پر سوار اپنے چک کی طرف جارہاتھاکہ سندھلیانوالی روڈ حارث آباد چک نمبر 673گ ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے تیزرفتاری سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں