ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے اولڈ ایچ ہوم اور دارالامان کا وزٹ کیا

0
769

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے اولڈ ایچ ہوم اور دارالامان کا وزٹ کیا۔انہوں نے دارالامان میں بے سہارا مقیم خواتین اور بچیوں کی تعلیم وتربیت،رہائشی سہولتوں،غذا،نگہداشت ، صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر سول جج محسن علی خان ، چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیٹی میاں نوید عالم ،صدر انجمن بہودمریضاں میاں عبدالستار،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور مارتھ، سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب، سپرنٹنڈنٹ دارالامان منیبہ کاشف بھی ہمراہ تھیںفاضل جج طارق خورشید خواجہ نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود آفیسران وسٹاف دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو حکومتی سہولیات کے ساتھ ہنر مند بنانے کے لئے خصوصی تربیت دیں اور دارلامان میں مقیم خواتین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ اولڈ ایج ہوم میں رہایش پذیر بزرگان اور انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہم سب پر فرض ہے کہ ہم والدین کی خدمت کریں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کہا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو”۔فاضل جج نے ولڈ ایج ہوم میں رہایش پذیر بزرگان سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں