10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 ایکٹرکمرشل سرکاری اراضی واگزار

0
666

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس ضمن میں تحصیل پیر محل پلاٹ بی مین کمالیہ بائی پاس روڈ نزد نیو کورٹس میں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی سربراہی میں آپریشن کیا گیااور 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 ایکٹرکمرشل سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس نے مشینری کے ساتھ کامیاب آپریشن کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنراعجاز عبدالکریم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک انچ سرکاری اراضی قابضین کے قبضے سے واگزار کرائیں گے۔ سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے لینڈ مافیا کے خلاف اپریشن میں کوئی دقیقہ فراگزاشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری اراضی پر کسی کو بھی قابض ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور جس نے قانون کی خلاف ورزی کی اس سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں