ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کے لئے شہری دفاع کی تربیت از حد ضروری ہے

0
705

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کے لئے شہری دفاع کی تربیت از حد ضروری ہے ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں اپنا دفاعی یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے سول ڈیفنس ٹریننگ آپکی دہلیز پر پروگرام کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائر یکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے ہے ۔ٹریننگ میں شہریوں کو فرسٹ ایڈ ،ریسکیو کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا مقصد لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت حادثات سے بچاؤ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے اور حادثے کی صورت میں اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں ایم ایس پٹرولیم سروس آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سول ڈیفنس ٹریننگ ٹیم نے پٹرول پمپ پر ورکرز اور انتظامی سٹاف کو ہنگامی حالات بالخصوص رِی فِیولنگ کے دوران اچانک آگ کے حادثات کی وجوہات اور اْنکی بروقت روک تھام کے حوالے سے پیشگی حفاظتی انتظامات بارے لیکچر دئیے اور فائر ایکسٹینگویشرز کی روزمرہ کی دیکھ بھال اور اسکے بروقت استعمال کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں ۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے کہا کہ اس تربیت کو نہ صرف خود حاصل کریں بلکہ گھر میں موجود دوسرے لوگوں تک بھی آگاہی دیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں نقصان سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنرکی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی فروخت کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں