اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد اور متعلقہ امور میں پیش رفت بارے اعلی سطحی اجلاس

0
700

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد اور متعلقہ امور میں پیش رفت بارے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ، سی ای او ایجوکیشن ، چیف آفیسر ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی کے سی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو د تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گاجس کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں تمام محکموں کے افسران محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے دفتر میں فوکل پرسن مقرر کریں تاکہ موثر رابطہ کاری کے تحت پبلک ویلفیئر انیشٹو پر عملدرآمداور پیش رفت بارے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع بھرمیں کھلے مین ہولز کے ڈھکن کو فوری کور کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کریں ۔اس ضمن میں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے اور خریدوفروخت کرنے والوں کو کھوج لگا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو تاکید کی کہ سرکاری ونجی سکولوں کے سکاوٹس کو طالب علموں کو محفوظ انداز میں روڈکراسنگ کے لئے تربیت دیکرمتحرک کریں اور اس حوالہ سے مین شاہرات پر قائم سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے برجز کی دیکھ بھال اور ان کی حالت زار کی چیکنگ کے ساتھ مرمت وبحالی،ڈرینز کی صفائی ستھرائی،گلی محلوں اوردیگر پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ میں صفائی کا اعلی معیار قائم،واش رومز صاف ستھرے اور مسافرویٹنگ ایریاز کی صفائی ستھرائی کے امور مکمل کرنے میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نیایڈمنسٹریٹرز لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرز کو غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے، پرانے برجز کا معائنہ اور ان کی مرمت کرانے ، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی ودیکھ بھال،مناسب کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے، سرکاری عمارتوں کے وائٹ واش، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس وغیرہ کی دیکھ بھال،خطرناک و غیر قانونی بل بورڈز،وال چاکنگ کے خاتمہ، پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کی صفائی اور کلورینیشن، ٹھہرے ہوئے پانی کی نکاسی ، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی صفائی ستھرائی اور وائٹ واش ، فلٹریشن پلانٹس میں فلٹر کی تبدیلی،ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے اقدامات، شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف کارروائی کرنے، شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹی سڑکوں کی معمولی مرمت/پیچ ورک، ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے کھمبوں کی منتقلی سمیت گلی محلوں اور گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سیفٹی انتظامات و دیگر متعلقہ شکایات کے فوری ازالہ کرنے کا ٹاسک تفویض کیا۔انہوں نے تاکید کی کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباو طالبات کو صفائی کی اہمیت بارے لیکچر ز دیں جبکہ امام مساجد جمعتہ المبارک کے خطبات میں اہل علاقہ میں گلی محلوں میں صفائی ستھرائی رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ عوام کے بھرپور تعاون سے ضلع کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں