محب وطن شہری ہو نے کے ناطے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام طبقات اپنے ٹیکس بر وقت ادا کریں

0
922

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر ایف بی آر میاں راحیل اخترنے کہا کہ محب وطن شہری ہو نے کے ناطے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام طبقات اپنے ٹیکس بر وقت ادا کریں ،تاکہ حکومت کی طرف سے لوگوں کو تمام سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر ممکن ہو سکے ،جو شہری بغیر کسی نوٹس کے معمول کے مطابق اپنا ٹیکس ادا کرتے ہیں ،وہ حکومتی حلقوں کیلئے انتہائی قابل احترام ہیں ، انہوں نے ان خیالات کااظہار ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیل کے سلسلہ ڈیوائسز کی تنصیب کے جائزہ کے موقع پر تاجروں اور دیگر لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا ، میاں راحیل اختر نے کہاکہ ٹیکس کسی بھی ترقی پذیرملک کے لئے ناگزیرہیں اورمعاشرے کے ہرکاروباری فردکودیانتداری سے ٹیکس اداکرناچاہیے، تاکہ ملک سے غربت،جہالت اوربدامنی کاخاتمہ کیاجاسکے ، انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کو محکمہ کے ریکارڈ پر لانے کیلئے سروے ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں ،جنہوں نے ضلع بھر میں مارکیٹوں اوربازاروں کا سروے شروع کر دیا ہے، اورنئے ٹیکس گزار تلاش کر نے کی مہم رواں سال کے دوران بھی جاری رہے گی ، جبکہ ہمیں اپنی اپنی سطح پر ٹیکس دہند گان کی فہرست میں شامل ہو کر وطن عزیز کو مزید مستحکم کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 26سے زائد کاروباری مراکز کو انٹیگریڈ کر کے ڈوائسز نصب کر دی گئی ہیں ،شہری مذکورہ مراکز سے خریداری کو ترجیح دیں ،اور ایف بی آر کی مصدقہ سیل رسید حاصل کر کے قرعہ اندازی میں شامل ہوں ،حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کے انعامات دیئے جارہے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن نہ کروانے کی بنا پر گو جرہ میں 2کاروباری مراکز کو سیل کر دیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں