ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدرات ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
353

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدرات ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کمالیہ ،ٹوبہ ، پولیس، سول ڈیفنس، سوئی گیس، محکمہ مال کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع میں پیٹرول پمپ کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی کے اجراکے لئے مختلف پیٹر ول پمپ کی درخواستوں کو بغور جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کے قیام بارے تمام حکومتی قوائد و ضوابط کی پابندی کی جائے او ر تمام محکمے اس سلسلہ میں مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں، پیڑول پمپس کی تعمیر منظو رشدہ نقشوں کے عین مطابق ہونی چاہیے ،نئے پٹرول پمپس کی تنصیب اور ٹرانسفر کے حوالہ سے متعلقہ محکمے این او سیز دیں تو اس حوالہ سے فوری پیش رفت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہاکہ نئے پیٹر ول پمپ کی تنصیب سے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے ۔پیٹرول پمپ مالکان سے حکومت کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پیٹرول پمپ کے اطراف میں پودے لگانے اور کچروں کے ڈبے رکھوانے کے اقدامات کو یقینی بنوائیں جبکہ پیٹرول پمپس پر واش رومز بھی صاف رکھیں جائیں۔اجلاس میںمجموعی طور پر 4کیسز زیر بحث لائے گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں