اندھا قتل ٹریس آوٹ
تھانہ سٹی ٹوبہ۔ مقدمہ نمبر40مورخہ12.01.2022بجرم 302ت پ
ٹ

0
892

اندھا قتل ٹریس آوٹ
تھانہ سٹی ٹوبہ۔ مقدمہ نمبر40مورخہ12.01.2022بجرم 302ت پ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چکنمبر328ج ب میں محمد رفیع نامی شخص کا قتل ہو گیا ہے اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر خادم حسین معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے حالات و واقعات سے معلوم ہوا کہ محمد رفیع ولد محمد اسحاق قوم جٹ سکنہ چک نمبر328ج ب کونامعلوم ملزمان نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائر مار کر قتل کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔
جس پر مقدمہ نمبر40/22 بجرم 302ت پ تھانہ سٹی ٹوبہ میںدرج رجسٹر ہوا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر خادم حسین معہ انچارج CDUانس رشید ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت، جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی مددسے کاروائی کرتے ہوئے محمد رفیع کو قتل کرنے والے2 ملزمان1۔ سعید احمد عرف سیٹا ولد چراغ دین قوم ملک سکنہ چک نمبر328ج ب اور2۔محمد نواز ولد محمد بوٹا قوم جٹ سکنہ چک نمبر328ج ب کو گرفتار کر لیا۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیاکہ ہم دونوں دوست چرس کا نشہ اور خریدو فروخت کرتے تھے مقتول محمد رفیع کے حوالہ سے ہمیں شک تھا کہ اس نے پولیس کو مخبری کر کے ملزم سعید عرف سیٹا کو گرفتار کروایا تھا اسی رنجش کی بناء پر ہم نے محمد رفیع کو رات8بجے کے قریب اس کے گھر کے باہر پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
ملزمان سے آلہ قتل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے حوالہ سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں